20 جون، 2010، 10:12 AM

پاکستان

اورکزئی ایجنسی میں دہشت گرد کمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک

اورکزئی ایجنسی میں دہشت گرد کمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے دہشت گردکمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے قبائلی علاقہ اورکزئی ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں دھماکہ خیزمواد پھٹنے سے دہشت گردکمانڈر سمیت چار شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق علاقہ شیخان میں شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے دہشت گرد تنظیم  طالبان کے اہم کمانڈر عابد آفریدی سمیت چار شدت پسند ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔دھماکے سے شدت پسندوں کے ٹھکانے میں موجود اسلحہ بھی تباہ ہوگیا۔یہ ٹھکانہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔دوسری طرف مہمندایجنسی میں مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ کے نتیجے میں چار شدت پسندہلاک جبکہ دیگر 10 زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل بائے زئی کے علاقوں بیدمنئی اورشمشاہ سمیت دیگر علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپٹروں نے شدت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پرشیلنگ کی جس کے نتیجے میں چار شدت پسند ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔

News ID 1103805

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha